نارووال (آئی آر کے نیوز): وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں عمران خان کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں عمران خان کی حقیقت بتاؤں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے برطانیہ سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے، ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے، تنقید کرنی ہوتومعیاری تنقید کریں۔