حیدرآباد سکھر موٹروے نظرانداز کرکے پنجاب میں بنانے کی منظوری، وزیراعلیٰ سندھ کے خطوط نظر انداز

A combination of file photos show President Asif Ali Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif. PID/APP

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ایکنک نے حیدرآباد سکھر موٹروے نظرانداز کرکے پنجاب میں بنانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کے خطوط نظرانداز کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے لکھے گئے خطوط کو نظرانداز کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم اور فیڈرل پی اینڈ ڈی کو خطوط لکھے تھے۔

وزیراعلیٰ نے حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے 13 جنوری 2025 کو وزیراعظم کو ایک اور خط لکھا تھا، جام خان شورو نے ایکنک میں بھی حیدرآباد سکھر موٹروے کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ لنک موٹروے کیلئے رقم مختص کرنے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے بنایا جائے۔

خط میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے بننے سے معیشت ترقی کرے گی، حیدرآباد سکھر موٹروے گوادر اور کراچی پورٹ کے سامان کی ترسیل کیلئے اہم ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی