پی ایس ایل 10؛ صائم ایوب کی شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے فیصلہ

Peshawar Zalmi' Saim Ayub plays a shot during the Pakistan Super League T20 cricket match between Peshawar Zalmi and Quetta Gladiators, in Rawalpindi, Pakistan, Friday, March 8, 2024. (AP Photo/Anjum Naveed)

کراچی (آئی آر کے نیوز): پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج (جمعہ) کو متوقع ہے۔ پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد صائم ایوب کراچی پہنچ گئے۔

انجری کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد  منگل کو لندن سے واپس وطن پہنچے تھے۔

وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے۔ برطانیہ میں معالجین  نےمکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد صائم  ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا  سے آگاہ کر دیا ہے۔

صائم ایوب نے پی سی بی کے ذمہ داران کواپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی داکٹرز کی رپورٹس فاہم کردیں۔

پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے جمعہ کو فیصلہ متوقع ہے۔

تاہم، ان کی مکمل فٹنس پر شکوک و شبہات  موجود ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ انتہائی سوچ بچار اور ہر طبی اور تکنیکی پہلو کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

 

جدید تر اس سے پرانی