دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اپنے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے پر سابق اور موجودہ کھلاڑی آواز اٹھا رہے ہیں اور بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی بھارت کو ملنے والے فائدے پر کھل کر بات کرڈالی ہے۔
میڈیا رپوررٹس کے مطابق بھارت کو ملنے والے فائدے پر سابق کرکٹرز کے
بعد اب فائنل کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر نے بھی اس معاملے پرکھل
کربات کی ہے۔
پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج
پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اس لیے
بھارت کو دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے۔
میچل سینٹنر نے مزید کہا کہ ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ
آپ نے کیسے کھیلنا ہے، لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، یہ اسکریپ
کی طرح ہو سکتی ہے لیکن اس پر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے
کہ پہلے کے مقابلے اب زیادہ رنز کریں گے، ابھی ہم رنز کرکے آ رہے ہیں، امید ہے کہ
سلسلہ جاری رہے گا۔
کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں عام طور پر
ٹیموں کو پاکستان سے دبئی بار بار سفر کرنا پڑا پر یہ بھی ایک چیلنگ ہےکیونکہ دبئی اور
پاکستان کی پیچز میں فرق ہے، مگر ہم ہر کنڈیشن میں کھیلنے کے لئے مکمل طور پر تیار
ہیں۔
میچل سینٹنر نے مزید کہا کہ لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے
خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آؤٹ
مرحلے میں اچھا کیا، فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے،
بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف دبئی
میں کھیلا تھا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور میں سیمی فائنل کھیل کر گزشتہ روز
دبئی پہنچی، اتوار کو فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ دبئی میں ہوگا