خیبرپختونخوا حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، کے پی میں پرویز خٹک مؤثر کردار ادا کریں گے: رانا ثناء اللہ

 Rana Sanaullah, another Nawaz Sharif loyalist, appointed adviser to Pakistan PM

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  خیبرپختونخوا حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، میرا خیال ہے کہ خیبرپختونخواہ میں مشیر داخلہ پرویز خٹک مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کی بھاری بھرکم اور مؤثر شخصیت ہیں۔

  کے پی حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، میرا خیال ہے کہ کے پی میں پرویز خٹک مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے ان کا پروگرام بن رہا ہے۔

کے پی کے حوالے سے پرویز خٹک کے لانے کے مثبت اثرات ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کے ساتھ معاملہ فہمی کرنا آسان کام نہیں۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کو مشیر برائے داخلہ مقرر کیا ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی