ریپ اور پاپ گانوں کے بےتاج بادشاہ یویو ہنی سنگھ نے حیران کن انکشافات کردئیے




معروف بالی وڈ ریپر اور سنگر یویوہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب شراب سمیت ہر قسم کا نشہ چھوڑ دیا ہے، اور اب وہ صرف پانی پیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان خیلات کا اظہار ہنی سنگھ نے لکھنؤ میں جاری ایک کانسرٹ کے دوران کیا جہاں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ چند سال قبل صحت کے حوالے سے تاریک دنوں  کا سامنا کرچکے ہیں جس نے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی شدید متاثر کیا۔

دوران گفتگو ہنی سنگھ نے اپنے موجودہ لائف اسٹائل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ’عیاشی کاری تو دل کھول کرکی، شراب بھی دل کھول کر پی لیکن میرے دوست، بہنوں اور بھائیوں، میں نے دارو چھوڑ دی ہے، آپ بھی نشے وشے چھوڑو آج کل میں صرف پانی پی رہا ہوں۔

دوسری جانب یو یو ہنی سنگھ نے یوٹیوب پوڈ کاسٹس پر اپنے خلاف گفتگو کرنے والوں سے متعلق کہا ’ آج کل بہت سارے لوگ یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کرتے ہیں، میرے بارے میں الٹا سیدھا بولتے ہیں، انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں تب سے ہیں جب یوٹیوب بھی نہیں تھا، یہ بال ایسے ہی تھوڑی سفید ہوئے ہیں‘۔

  

جدید تر اس سے پرانی