اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی میں نئی تقرریاں کردی ہیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔
نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔
عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔
جبکہ دوسری جانب، عمران خان نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے۔