شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے والےاسٹوڈنٹ رہنما مستعفی


بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کےمطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے والےاسٹوڈنٹ رہنما ناہد اسلام نے نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبا تحریک کے رہنما نئی پارٹی کا اعلان 28 فروری کو کریں گے۔

واضح رہے کہ ناہد اسلام بنگلا دیش کی عبوری حکومت میں مشیر اطلاعات تھے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب وہ نئی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرنے والی بنگلادیشی طلبہ تحریک جسے  ’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن‘ (ایس اے ڈی) کا نام دیا گیا تھا اب ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہے۔ 

طلبہ تحریک کے رہنما ممکنہ طور اسی ہفتے اپنی نئی جماعت کا اعلان کرسکتے ہیں جب کہ ایس اے ڈی کے رہنما اور عبوری حکومت میں مشیر ناہید اسلام کو نئی جماعت کا کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد مستعفیٰ ہوکر بھارت جانا پڑا تھا جس کے بعد سے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیشی حکومت کی سربراہی کررہے ہیں۔

  

جدید تر اس سے پرانی