کراچی (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 321 رنز کے
تعاقب میں صرف 260 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر
کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب
فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی
سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا
کر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ
ہوگئے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے
90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے
والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی
دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔