مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، مداح خوشی سے نہال

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، مداح خوشی سے نہال 


رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ مہوش حیات

ریکارڈ ساز فلمیں کرنے کے بعد لگ بھگ 9 سال بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ افروز ہوں گی۔


مہوش حیات نے 9 سال بعد چھوٹی اسکرین پرواپسی کا اعلان اپنے آنے والے ڈرامے کا ٹریلر جاری کرکے دیا۔ اور اس ٹریلر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی ایک نئی لہر بھر دی ہے۔ یاد رہے کہ مہوش بڑی سکرین پر کام کرنے سے قبل پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی شاندار ایکٹنگ کی بدولت عوام میں ہر دل عزیز تھیں۔

گزشتہ برس سے ہی یہ خبریں شوبز حلقوں میں زیر گردش تھیں کہ مہوش حیات جلد ہی ٹی وی اسکرین پر واپسی کریں گی۔ اور 9 سال بعد یہ اپنا ڈرامہ مشہور اداکار ' احسن خان " کے ساتھ کریں گی۔ یاد رہے کہ احسن اور مہوش کی جوڑی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں خوب سراہی جاتی تھی۔

سیونتھ اسکائے کی جانب سےجاری کردہ ٹریلر میں ڈرامے کا نام نہیں بتایا گیا۔ لیکن یہ اعلان ہوچکا ہے کہ مہوش 9 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی 'جیو انٹرٹینمنٹ ' کے پلیٹ فارم سے کریں گی۔


اس ٹریلر کو عوام میں کافی مقبولیت مل رہی ہے اور یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مہوش کا آنے والا ڈرامہ مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالےگا۔ اس ایکشن سے بھرپور ڈرامے کی کاسٹ میں احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، افشیں حیات، نیر اعجاز، زینب قیوم، اسامہ طاہر، سہیل سمیر، ندا ممتاز، شمیل خان اور زہرہ عامر سمیت دیگر شامل ہیں۔

مہوش حیات نے 2016 میں اپنا آخری ڈراما ’دل لگی‘ ہمایوں سعید کے ساتھ کیا تھا۔ اس ڈرامےکے بعد مہوش نے بڑی سکرین پر کام کیا اور امریکی سائنس فکشن فیمیل سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ جیسے کردار کرکے خوب نام کمایا۔  

اب تقریبا 9 سال بعد پاکستانی اداکارہ ڈرامہ کریں گی۔

جدید تر اس سے پرانی