اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست

 KP Governor writes PM to rename Islamabad Airport as Benazir Bhutto Airport

پشاور (آئی آر کے نیوز): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ 

گورنر کے پی نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنےکا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام ائیرپورٹ کا نام بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا مقصد محترمہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا، امید ہےکہ آپ مثبت ردعمل دیں گے۔ 

 

جدید تر اس سے پرانی