اپوزیشن کا گرینڈ الائنس: حکومت کیخلاف بڑی سیاسی تحریک

 

پشاور (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن کا گرینڈ الائنس، حکومت کیخلاف بڑی سیاسی تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

PTI grand alliance

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کیخلاف بڑی سیاسی تحریک شروع ہونے کا عندیہ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان شا اللہ بہت جلد اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم ہی سے حکومت کے خلاف تحریک کا اغاز ہوگا۔ پیپلز پارٹی نون لیگ کی لڑائی سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عید سے پہلے پہلے یہ حکومت خود ہی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

 


جدید تر اس سے پرانی