کراچی ( آئی آر کے نیوز ) پاکستان
پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس
بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے
ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو
مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا
سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہ اکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے
پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔ ہم نے سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ہم ملک بھر میں سب پٹرول پمپز
پر احتجاجی بینرز آویزاں کرنے جارہے ہیں۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈی
ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت کیلئے وزارت پیٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے۔ اس خط میں مارجن
بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
اس کے سا تھ ساتھ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے۔
اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے
بولنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔