راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب، فیملیز، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نا دیے جانے کا واضح امکان ہے۔