سوشل میڈیا پر مریم نواز اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر مقدمات درج

 

 

لاہور (آئی آر کے نیوز): سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر مختلف افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مقدمات تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں درج کیے گئے جن میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آرز کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی نازیبا ویڈیوز بنائیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرمووٹ کرنے کے لیے بنائی گئیں۔ مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی