پی ایس ایل کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا

Lahore Qalandars successfully defended their PSL title after beating Multan Sultrans in the 2023 final | Source: X

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول تیار کرلیا ہے۔

تیار کیے گئے ابتدائی شیڈول میں پشاور کو بطور وینیو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فرنچائز سے مشاورت کے بعد حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

پی ایس ایل سے قبل پشاور کو نمائشی میچ دیے جانے کا امکان ہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان نمائش میچ کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 25 اپریل کو پشاور میں میچ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے پہلا میچ 8 اپریل کو پنڈی میں پشاور زلمی اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق حتمی شیڈول فرنچائز سے مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پشاور زلمی کے سب سے زیادہ میچز پنڈی میں رکھے گئے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی