رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں مسلمان چند سالوں بعد ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی بہاریں دیکھیں گے، ہر 33 سال بعد ایسا ہوتا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان 2030 میں 2 مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اگر قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان آجائے تو حیرت کی بات نہیں، کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھ جاتا ہے۔
پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 کو ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان کی آمد آخری مرتبہ 1997 میں ہوئی تھی اور اب ایسا 2030 میں ہونے جارہا ہے۔