اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپوزیشن کو ایک بار پر احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے، ان کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی، بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی