اپوزیشن اور جے یو آئی (ف) کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطاء الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر فیصلہ ہوا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی، طے ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے متحدہ اپوزیشن کے باہمی تعلق کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، امید ہے سینیٹ میں طاقتور کردار ادا کریں گے۔

جدید تر اس سے پرانی