خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو میں کہا ہے کہ ایمرجنسی کےاطلاق پر آئین بہت واضح ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کے پی کےاندر گورنر رول کی بات ہو رہی ہے تو اس کا کوئی طریقہ کار زیرغور ہے اور اگرہےتو وہ کیا ہوگا؟ اعظم نذیر تارڑ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ آئین تقاضا کرے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہمارا بڑا واضح ہے، پھرکہوں گا کہ جو آئین میں میکنزم ہے وہ جب تقاضا کرے گا تو یہ ساری چیزیں ہوں گی۔

جدید تر اس سے پرانی