پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا سب سے کم تنخواہ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی ہے، آپ پولیس کو مراعات نہیں دے سکتے اور اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں، پرانے وزیراعلیٰ نے بھی یہی کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی