ملتان (آئی آر کے نیوز): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ کو عارضی طور پر ملتان میں روکنے کا فیصلہ کرلیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کا فون آیا تھا اور انہوں نے ہم سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، وزیر اعظم کو بتایا کہ لوگ شدید مشکلات میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ جیسے ہی پاکستان پہنچیں گے تو ہمارے ساتھ ملاقات کرکے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصلے کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، مشاورت کے بعد ہم نے طے کیا ہے کہ ہم اپنے احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے نہ لانگ مارچ سے دستبردار ہوں گے۔
