اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے مبینہ متنازع بیان کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، اسلام آباد کے تاجر وقاص احمد نے وکیل اختر چھینہ کے ذریعے جنید اکبر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنید اکبر نے اپنے بیان کے ذریعے عوام کو اسلام آباد آنے پر اکسایا اور اشتعال دلایا، جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر کے فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر کا بیان عدالتی فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔
