آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اعلامیہ صوبائی حکومت جاری کرے گی، مجوزہ ایکٹ

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبرپختونخوا مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کے اہم نکات سامنے آگئے۔ مجوزہ ایکٹ کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اعلامیہ صوبائی حکومت جاری کرے گی، آئی جی کی کارکردگی سے صوبائی حکومت خوش نہ ہو تو ان کے تبادلے کے لیے وفاق سے مزید نام مانگے جا سکتے ہیں۔

مجوزہ ایکٹ کے مطابق آئی جی کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر بطور آئی جی چارج سنبھالیں گے، ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلے ہوم سیکریٹری کریں گے۔

ایکٹ کے تحت ایس پی، ایس ایس پی اور ایڈیشنل آئی جی کے تبادلے وزیراعلیٰ کریں گے، ایس پی، ایس ایس پی اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا اعلامیہ محکمہ انتظامیہ جاری کرے گا۔

مجوزہ ایکٹ کے مطابق کسی بھی قانونی معاملے میں پولیس اپنا جواب براہِ راست جمع نہیں کرے گی، محکمۂ قانون اور اے جی آفس کی جانب سے منظور شدہ جواب پولیس جمع کرائے گی۔

 ایکٹ کے تحت محکمۂ پولیس کی تمام پوسٹنگز اور تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت کو تفویض کیا جائے گا، پولیس پالیسی بورڈ کی صدارت آئی جی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو منتقل کی جائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی