اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت احکامات نہیں مانتی۔ پوری حکومت سپریم کورٹ میں توہین عدالت میں ہے۔ ججز کو پتا ہے آج انصاف نہیں دیں گے تو منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بلاجواز سزائیں دینا جرم ہوگا، میں عدالت نہ آتی تو فوری وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے، میرے 11 بار وارنٹ نکلے، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوئے۔ ایک ماہ سے میرے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی، میرے کیس کا فیصلہ کریں، سزا دیں یا کیس ختم کریں۔
