پی ٹی آئی کا 27ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ، لاہور میں 600سے زائد کارکنوں کی فہرستیں تیار


 لاہور (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ کے پیش نظر لاہور میں 600 سے زائد متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں، جبکہ کارکنوں کے گھروں پر ڈور ناکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 452 متحرک کارکنوں کے گھروں پر پولیس پہنچ گئی ہے اور امن و امان خراب نہ کرنے کے حوالے سے ضمانت لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ متعدد کارکنان گرفتاریوں کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی