اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کیلئے پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش ہوں گی، تین صوبے چینی پالیسی پر متفق، جبکہ ایک صوبے کو تحفظات ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے اگلی قسط اور دیگر معاشی امور پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں جاری آئی ایم ایف پروگرام اور اس سے منسلک شرائط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری، پی آئی اے کے 75فیصد حصص پر غور، کفایت شعاری، ٹیکس اور توانائی اصلاحات پر پارلیمانی نگرانی سخت کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
