پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے: ذرائع

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد پولیس کو 26 ستمبر کی شام تک تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کردی گئی، 52 ہزار اہلکارتعینات کیے جائیں گے، 30 ہزار اہلکار اٹک میں تعینات ہوں گے تاکہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق 6 ہزار اہلکار راولپنڈی جبکہ 16 ہزار وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تعینات کیےجائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سندھ سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں، پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیزبھی طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے 82 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں، اسلام آباد اور اٹک کے اہم مقامات پر 2 ہزار سے زائد کنٹینرز پہنچا دیےگئے، ریڈ زون کے داخلی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر تقریباً ایک ہزارکنٹینرز لگائے جائیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی