بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عظمیٰ نے آج کی سماعت کے تحریری حکم میں کہا کہ قیدی کو جیل میں ہونے کے باوجود انسانی سلوک اور ضروری طبی سہولتوں کا حق حاصل ہے۔ عدالت نے بانی چیئرمین کے علاج کےلیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے تحریری حکم نامے میں میڈیکل بورڈ میں فزیشن، جنرل سرجن، انٹرنل میڈیسن، آئی اسپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی کے علاج میں شریک رہنے کی اجازت بھی دی۔

جدید تر اس سے پرانی