اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء کے بجائے پمز اسپتال لے کر جانے کے معاملے پر پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شاید کچھ دن بعد ہم اس اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک ہو۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ میں رہیں اس لیے ہمارے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ اس ایوان میں رہیں، شاید آپ بھی نہیں چاہتے کہ ہم اس سسٹم کا حصہ رہیں لہٰذا ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔
