شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوانین میں ایک انتہائی خطرناک اور غیر معمولی تبدیلی کی ہے جس سے دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے آئین میں تبدیلی کی گئی ہے کہ اگر ملک کے حکمراں کم جونگ ان کو قتل کیا گیا یا وہ حملے کے باعث حکمرانی کے قابل نہ رہے تو ملک خودکار طور پر فوری جوہری حملہ کردے گا۔
برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو منظور کی گئی تھی تاہم اسے اب پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔
