امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی جہاز سمیت چار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب



 تہران (آئی آر کے نیوز): بحری جہازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایران کی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے چار بحری جہاز امریکی ناکہ بندی لائن عبور کر چکے ہیں۔

بی بی سی ویریفائی کے مطابق یہ تمام جہاز کنٹینر شپ ہیں۔ ان میں سے تین ایران کے پرچم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ چوتھا جہاز ٹیوا فور کوموروس میں رجسٹرڈ ہے۔

یاد رہے کہ یہ معلومات ان جہازوں کی خود رپورٹ کردہ ٹریکنگ پوزیشنز پر مبنی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ بحری جہاز اپنے ٹریکنگ سسٹم بند بھی کر سکتے ہیں یا غلط مقام ظاہر کر سکتے ہیں، جسے’سپوفنگ‘ کہا جاتا ہے۔

امریکہ نے پیر کو ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد سے جن جہازوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

جدید تر اس سے پرانی