اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کی پاکستانی رہنماؤں کی سفارتی کوششوں اور صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے، جن کے تحت تھانہ کرپا، تھانہ سمبل، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ کھنہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ بنی گالہ اور تھانہ ترنول کے علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

یہ سرچ آپریشنز ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سپرویژن اور زونل ایس پیز کی نگرانی میں کیے گئے، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

آپریشنز کے دوران 712 افراد اور 1108 گھروں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 182 دکانوں اور 32 ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ مزید برآں 381 موٹر سائیکلوں اور 141 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

جدید تر اس سے پرانی