تحریک انصاف کو راولپنڈی جلسے کی اجازت نہیں ملی، درخواست مسترد

 


راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے این او سی کی درخواست مسترد کر دی۔

این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا، جس میں موجودہ خطرے کے اسپیکٹرم کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں شرکا کے جان و مال کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی