ایران امریکا جنگ بندی؛ کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں کامیاب سفارت کاری پر حکومتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں صرف تباہی اور جانی نقصان لاتی ہیں، جن سے گریز کرنا ہی دانشمندی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی