ریاض (آئی آر کے نیوز): عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سعودی کابینہ نے کہا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔
