ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ کردیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست دکھانے والے کیمرے کو عین اس وقت نیچے کرکے سڑک کی جانب کردیا گیا تاکہ فضاؤں میں ایرانی میزائل داخل ہوتے نہ دیکھے جاسکے ۔ حملے کےوقت تل ابیب میں سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔

ادھر ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں امریکی طیارہ بردارجہاز ابراہام لنکن پر بھی حملہ کردیا۔ روسی میڈیا کےمطابق ایرانی حملےکے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز خلیج سے دور چلا گیا۔

 بحرین کے دارالحکومت منامہ کے2 ہوٹل اوررہائشی عمارت بھی ڈرون کا نشانہ بنے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جدید تر اس سے پرانی