ریاض (آئی آر کے نیوز): امریکی سفارت خانے سعودی عرب میں موجود امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعہ ملک چھوڑدیں، سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق ریاض، جدہ اور دمام کے ائیرپورٹس فعال ہیں امریکی شہری سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔
