واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): ایران کے ساتھ جاری جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات امریکا کی داخلی سیاست پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ہے۔
اس سے قبل ان کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد کے درمیان رہی تھی، تاہم حالیہ حالات کے باعث اس میں مزید کمی آئی ہے۔
سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت ایران پر حملوں کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ تقریباً 61 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی، جبکہ 35 فیصد نے ان حملوں کی حمایت کی۔
