پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 55-55 روپے بڑھائی گئی ہے، اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا جبکہ اب ہر ہفتے قیمتوں میں ردوبدل ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم مصنوعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کی سربراہی میں کررہا ہوں اور اس حوالے سے ہم ہر روز عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پر غور بھی کررہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی