کویت سٹی (آئی آر کے نیوز): کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔
وزارت دفاع کے مطابق حادثات میں طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔
