ایرانی حملوں کے بعد دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل

 دبئی (آئی آر کے نیوز): ایرانی حملوں کے بعد دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔ایئرلائن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ نہ جائیں۔

ایمرٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 28 فروری سے 31 مارچ تک سفر کرنے والے مسافر اپنی پروازیں 30 اپریل تک دوبارہ بُک کر سکتے ہیں یا ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایئرلائن نے مزید کہا ہے کہ تمام سٹی چیک اِن پوائنٹس دبئی میں عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی رابطہ معلومات درست رکھیں تاکہ تازہ اپ ڈیٹس بروقت حاصل کر سکیں۔

جدید تر اس سے پرانی