خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت؛ سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو ہوگا؛ سعودیہ

 


ریاض (آئی آر کے نیوز): سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان خود ایران کو اٹھانا پڑے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے خلاف ایرانی حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی سرزمین، شہریوں اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ریاستوں کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے ناقابل قبول جارحیت ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی