ایران جنگ کا 19واں دن: علی لاریجانی کی شہادت پر ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، 100 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 


تہران / تل ابیب / واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے 19 ویں روز صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جبکہ ایران نے اپنی اعلیٰ قیادت کی شہادت کے بعد انتقام لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی شہید ہو گئے، جسے ایرانی حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا سیاسی نظام مضبوط ہے اور وہ ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب کے قریب رمات گن میں ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔

جدید تر اس سے پرانی