امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شدت، اموات 1300 سے تجاوز کر گئیں، ایران کا بھی حملوں کی نئی لہر شروع کرنیکا اعلان

 


تہران (آئی آر کے نیوز): امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور اب تک ایران پر حملوں سے اموات 1300 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہر خمین میں امریکی میزائل حملے میں ڈاکٹر حافظ خمینی اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ 

تہران میں رات کے وقت شدید ترین بمباری کی گئی، مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے، تہران کے رسالت اسکوائر کے قریب حملوں میں 40 افراد شہید ہوگئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جہاں بھی ملیں گے انہیں تباہ کر دیں گے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائیوں میں33ویں لہر کے تحت مزید میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایک ٹن یا اِس سے زیادہ وزن کے بھاری میزائل استعمال کیے جائیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی