لاہور: مین ہول میں گرکر ماں، بیٹی کے جاں بحق ہونے کا کیس: صلح کی بنیاد پر ملزمان رہا

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): ضلع کچہری لاہور میں بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پروجیکٹ مینیجر اصغر علی، ہنزلہ سیفٹی انچارج اور احمد نواز سائٹ انچارج کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ کنٹریکٹر سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو بھی پولیس حراست میں پیش کیا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ متوفی سعدیہ ساجد کے باپ اور مقدمہ مدعی ساجد حسین نے اپنا بیان قلمبند کرایا جبکہ متوفی سعدیہ ساجد کے شوہر اور ردا فاطمہ کے باپ غلام مرتضیٰ نے بھی بیان ریکارڈ کرایا۔ مدعی ساجد حسین نے بیان دیا کہ وہ بھاٹی گیٹ تھانے میں درج مقدمے کے مدعی ہیں، متوفی سعدیہ ساجد ان کی بیٹی اور ردا فاطمہ نواسی تھی۔

مدعی کے مطابق ملزمان سلمان یاسین اور عثمان یاسین نے انہیں اور ان کے داماد کو معاوضہ دیا، ان کے ملازمین کی جانب سے جو غفلت برتی گئی اس پر اللہ کی رضا کے لیے انہوں نے تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی