ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران کیخلاف کارروائی سے روک دیا

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سپریم کورٹ نے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو عمران کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے وزیر اعظم سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے خلاف لاہور کی ٹرائل کورٹ کو شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے مقدمے میں حق دفاع کے خاتمہ کے خلاف نطر ثانی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہو جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بتایا کہ میرا موکل ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکا ، جس کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے اس کاحق دفاع ختم کردیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جب ٹرائل کورٹ نے خود تسلیم کیا ہے کہ عمران خان زخمی تھے، دو تاریخوں پر ان کے زخمی ہونے کی بنیاد پر انہیں حاضری سے استثنیٰ بھی دیا گیا تھا، تو پھر ان کا حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا تھا؟

جدید تر اس سے پرانی