اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام نگران افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے حکم تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیوں پر موجود تمام افسران کو بھی فوری طور پر اپنی اپنی یونٹس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صرف انتہائی ناگزیر صورتحال میں مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ہی رخصت مل سکے گی۔

جدید تر اس سے پرانی