ایران کا جواباً اسرائیل پر حملہ، ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر بھی وار

 


ایران نے قطر میں العدید ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے۔

یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔



متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

سکیورٹی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی طور پر عارضی بند کر دی گئی، حکام کے مطابق فیصلہ پروازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرلائنزکی جانب سے متاثرہ مسافروں کو رہائش اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، عوام صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والی کشیدگی نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بیایا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا سناگیا۔

جدید تر اس سے پرانی