اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو متحدہ عرب امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ’کچھ دو کچھ لو‘ کے اصول کے تحت معاملات چل رہے ہیں جس میں نواز شریف فعال کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اُن کی جانب سے رانا ثناء اللہ بھی اس ضمن میں مثبت سیاسی کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں زرداری صاحب سے کہا تھا کہ وہ مفاہمت کے لیے کردار ادا کریں، جس کے بعد زرداری صاحب خاموشی سے یہ کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسری طرف نوازشریف اپوزیشن کو اپنے ساتھ انگیج کرکے مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں۔
